18 جولائی، 2024، 1:09 PM

صہیونی بندرگاہ پر حملے کم کرنے کے لئے یمنی پیشکش

صہیونی بندرگاہ پر حملے کم کرنے کے لئے یمنی پیشکش

یمن نے صہیونی بندرگاہ ایلات پر میزائل اور ڈرون حملوں کو کم کرنے کے حوالے سے پیشکش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی تنظیم انصاراللہ نے صہیونی بندرگاہ ایلات پر میزائل اور ڈرون حملوں میں کمی لانے کے حوالے سے تجویز دی ہے کہ صہیونی حکومت غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کی اجازت دے تو حملے کم ہوں گے۔

تنظیم سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا کہ اگر دشمن غزہ میں امدادی سامان پہنچانے کی اجازت دیں تو ایلات بندرگاہ پر حملوں کے حوالے سے ہم بھی مشابہ اقدامات کریں گے۔

الحوثی نے مزید کہا کہ ہمارے حملوں سے اسرائیل اقتصادی بحران کا شکار ہوچکا ہے چنانچہ اپنی معیشت کو بحران سے نکالنا چاہتے ہیں تو غزہ میں امدادی کاروائیوں کی اجازت دینا پڑے گی۔

انہوں نے تاکید کی کہ ہماری اولین ترجیح غزہ میں امدادی کاموں کی بحالی ہے کیونکہ شمالی غزہ میں حالات انتہائی غیر اطمینان بخش ہیں۔

News ID 1925483

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha